ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی کےشیوکمار سے ای ڈی افسروں کی پوچھ گچھ جاری

ڈی کےشیوکمار سے ای ڈی افسروں کی پوچھ گچھ جاری

Sun, 01 Sep 2019 11:44:27    S.O. News Service

بنگلورو، یکم ستمبر (ایس او نیوز) منی لانڈرنگ معاملہ میں اینفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ذریعہ دہلی میں آج بھی کرناٹک کے سابق وزیر ورکن اسمبلی ڈی کے شیوکمار سے پوچھ گچھ کی اطلاع ملی ہے کہ شیوکمار نے ای ڈی افسروں کے درجنوں سوالات کے جواب دئے اور جانچ کے دوران وہ ای ڈی افسرکا تعاون بھی کررہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ شیوکمار سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ مزید چھان بین اور جانچ کے سلسلہ میں شیوکمار کو ای ڈی کی تحویل میں لیا جاسکتا ہے۔ کل رات دیر گئے تک بھی شیوکمار سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ ای ڈی پوچھ گچھ کے دوران شیوکمار نے نامہ نگاروں سے کہا کہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی ہے اس لئے ای ڈی جانچ سے انہیں کوئی ڈر نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس ملک کے قانون پر انہیں پورا بھروسہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ ای ڈی افسروں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں۔


Share: